مَیں نے کب سوچا تھا
بچ جاؤں گا مَیں
تُو نے مجھے ہے بچایا
مُجھ کو گلے سے لگایا
۱
تیرے ارادے تیرے منصوبے
کیسے ہیں پیارے میرے لئے
مَیں جو تھا بھٹکا
دُنیا کی راہوں میں
تُو نے مجھے ہے بلایا
مجھ کو گلے سے لگایا
۲
مَیں نے کب سوچا تھا سجدہ کروں گا
تیرے ہی چرنوں میں ہر دم رہوں گا
اپنی نگاہوں سے اپنی ہی بانہوں سے
تُو ہے مجھے کھینچ لایا
مجھ کو گلے سے لگایا
۳
الفا اومیگا اول و آخر
تُو ہی ہے میرا زندہ خُدا
تُو ہی ہے میرے چہرے کی رونق
تجھ ہی سے دِل جگمگایا
مجھ کو گلے سے لگایا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.