Loading

میں جو ڈوبا تھا گناہوں میں تھا میں مدہوش جگ کی راہوں میں

Main jo dooba tha gunahon mein tha main madhosh jag ki raahon mein
دعائیہ کورسز، شفا، عشائے ربانی| 4|
+
میں جو ڈوبا تھا گناہوں میں
تھا میں مدہوش جگ کی راہوں میں
ایک آواز مجھ کو یوں آئی
بیٹے آ لے لوں میں بانہوں میں
لوٹ آ ، لوٹ آ ، لوٹ آ، لوٹ آ
(۱)
کیسی میٹھی مدھر تھی اس کی دھنی
میری خاطر صلیب راہ چنی
وہ تھا بے عیب کچھ گناہ نہ تھا
تھا میرے واسطے گناہ جو بنا
پیار ہی پیار ہی تھا نگاہوں میں
(۲)
سب سہے ظلم کھائے تھے کوڑے
چور ڈاکو تھے آس پاس کھڑے
دشمنوں نے تھا ایسا جال بُنا
برملا اس کا تھا تماشا بنا
کیل ہاتھوں میں اور تھے پاؤں میں
(۳)
دھار اس کے لہو کی پھر جو بہی
زندگی اصل میں ہے دیتی وہی
پیار کی حد نہ تھی کوئی انتہا
اس کے لہو سے ہی ملی ہے شفا
بادشاہ وہ ہے بادشاہوں میں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector