مانگوں دعا میرے خدا یسوع مسیح کے نام سے سن اور اسے قبول کر یسوع مسیح کے نام سے (۱)
پیالہ میرا لبریز کر
تشنہ لبی کو دور کر
روح کو میری تو سیر کر
یسوع مسیح کے نام سے
(۲)
تو میرے دل کو پاک کر
سارے گناہ مجھ سے دورکر
روح سے مجھے بھرپور کر
یسوع مسیح کے نام سے
(۳)
پھل روح کے مجھ میں پیدا کر
نیکی خوشی حلم پیدا کر
پرہیز گاری پیدا کر
یسوع مسیح کے نام سے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.