مانند شاہین دِکھتا ہوں مسیحا کے طفیل آسمانی من بھی چکھتا ہوں مسیحا کے طفیل ۱
میں گنہگار تھا بے بس تھا اور لاچار تھا
اب خدا سے روز ملتا ہوں مسیحا کے طفیل
۲
معجزے اب عام ہیں ہاتھوں میں روح کے جام ہیں
مے حقیقی روز پیتا ہوں مسیحا کے طفیل
۳
مٹی کے برتن میں قدرت ہے بھری یسوع تیری
پُر مسح غزلیں سناتا ہوں مسیحا کے طفیل
۴
پاسبان اپنا یہوواہ موت کا کچھ ڈر نہیں
روز سولی کو اُٹھاتا ہوں مسیحا کے طفیل
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.