Loading

معاف کرو معاف کرو

Maaf karo maaf karo
شفا، متفرق نغمات| مجید مسیح| تمجیدِ مسیحا| 8|
+
معاف کرو معاف کرو
اک دوجے کو معاف کرو
اُس نے ہم کو معاف کیا
تُم بھی سب کو معاف کرو
۱
خفگی تمہاری دِن ڈھلنے سے
پہلے ختم ہو جائے
سوچو خود کو بھولے سے بھی
نہ کوئی ستم ہو جائے
بھول پرانی باتیں تُم
دِل کو اپنے صاف کرو
۲
سات کے ستر بار کہا ہے
سمجھو ذرا یسوع کی بات
چاہت کے اب دیپ جلاؤ
چھوڑو نفرت والی بات
بخش خطائیں اِک دوجے کی
رشتوں کو شفاف کرو
۳
نفرت کی اِس کالی رات میں
کیا کھویا کیا پایا ہے
کتنے پیارے رشتوں کو
ہاتھ سے آپ گنوایا ہے
کب تک یہ آگ جلتی رہے
خود ہی انصاف کرو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector