Loading

ماں جب میری یاد ستائے میری گڑیوں کو دیکھ لینا

Maa jab meri yaad sataaye meri gadhiyon ko dekh lena
شادی بیاہ، مدرز ڈے، عورتوں کے گیت| مجید مسیح| تمجیدِ مسیحا| 6|
+
ماں جب میری یاد ستائے میری گڑیوں کو دیکھ لینا
دل تیرا جب چین نہ پائے میری گڑیوں کو دیکھ لینا
۱
میں جن گڑیوں سے کھیلتی تھی وہ گڑیاں اب چھوڑ چلی
جس آنگن میں کھیلی تھی میں اُس سے منہ موڑ چلی
آنگن نظر جب سونا آئے میری گڑیوں کو دیکھ لینا
۲
ماں میں اپنے گھر میں ہوں لاڈلی گھر والوں سے تم یہ کہنا
آپ ہیں دُور پر میرے پاس ہے پاک کلام کا گہنا
ماں جب رات کو نیند نہ آئے میری گڑیوں کو دیکھ لینا
۳
شہزادی ہے تو یسوع کی یسوع ہی ہے سنگ تیرے
مہکے پھولوں سی تُو بیٹی دھنک سے ہوں رنگ تیرے
یسوع کا تجھ پہ سایہ رہے مہکے تیرا انگنا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector