لوگ کہتے ہیں کہ اس کے آنے کا وعدہ کہاں گیا لوگ کہتے ہیں کہ بادلوں پہ آنے والا کہاں گیا (۱)
بائبل مقدس کی ساری نبوتیں
آکاش دھرتی کی ساری یہ قوتیں
ہم کو یہ بتلاتی ہیں سب کو یاد دلاتی ہیں
یسوع وعدے کے مطابق آنے والا ہے
(۲)
دنیا کے حالات ہم کو بتاتے ہیں
سارے نشانات پورے ہوتے جاتے ہیں
آمد اس کی ہے قریب منظر ہوگا وہ عجیب
یسوع وعدے کے مطابق آنے والا ہے
(۳)
روح اور دلہن کی یہی صدا ہے
آنے والا ناصری خداوند خدا ہے
تو بھی اب تیار ہو توبہ کر ہوشیا ر ہو
یسوع وعدے کے مطابق آنے والا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.