(دوہا)
عالمِ بالا پر خداوند کی تمجید ہو
عالمِ بالا پر خداوند کی تمجید ہو
۔۔۔
(کورس)
لمحے شکر گزاری کے اُس کی ثنا کے ہیں چرنی میں آج جلوے خدا کی وفا کے ہیں 1
اس نے کیا ہے پیار انوکھا جہاں سے
بخشش عجیب بھیج دی ہے آسمان سے
ہونٹوں پہ آج نغمے اُسی کی وفا کے ہیں
2
مژدہ ملا گڈریوں کو ابدی نجات کا
پیغام یہ فرشتوں نے بھی ہے عجب دیا
چرنی میں دیکھو عوضی تمہاری خطا کے ہیں
3
آنکھیں بھیگتی تیری شکر گزاری میں
تجھ سا خدا نہیں دنیا ساری میں
عزت جلال سب کچھ ہمارے خدا کے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.