لہو بہا کے تو نے کیسا کرم یہ کیا سولی اٹھا کے تو نے کیسا کرم یہ کیا 1
سارے جہاں کی خاطر اپنا لہو بہایا
ہر اک گناہ پہ غالب تیرا فضل ہے آیا
ہمیں بچا کے تو نے کیسا کرم یہ کیا
2
رستہ بھی کس قدر تھا پرخار تیرا یسوع
ان کو جو کر رہے تھے انکار تیرا یسوع
سینے لگا کے تو نے کیسا کرم یہ کیا
3
آنکھوں میں تیری سولی ہر دم رہے گی یسوع
تیرے لہو کی خوشبو آتی رہے گی یسوع
جینا سکھا کے تو نے کیسا کرم یہ کیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.