کیا مَیں خالی ہاتھ سے جاؤں
اپنے پیاسے یسوع پاس
اُس کی خدمت مَیں نہ کروں
اُس کی کروں نہ سپاس
(کورس)
کیا مَیں خالی ہاتھ سے جاؤں
اپنے پیارے یسوع پاس
ایک بھی روح نہ لے کر جاؤں
اُس کا خادم ہو کے خاص
۱
موت گر ابھی مُجھ پر آئے
اِس سے مَیں نہ ڈروں گا
لیکن خالی ہاتھ گر جاؤں
ٹھنڈی سانس مَیں بھروں گا
۲
جتنے دِن کہ دُور میں رہا
کرتا ہُوں افسوس کمال
اب مَیں مُنجّی کے قدموں پہ
رکھتا ہوں یہ جان و مال
۳
اے مسیح کے ایماندارو
اے مسیحی بھائیو
اِس سے پیشتر کہ موت آئے
روحوں کو بچائیو
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.