کچھ عجب فضل سا ہوا ،کچھ عجب کرم سا کچھ عجب اُجالا سا ہوا ، کچھ عجب رحم سا اِنساں کے رُوپ میں ، چھاؤں یا دُھوپ میں یِسُوع مسیح آگیا ، ہیلیلویاہ ، ہیلیلویاہ ، ہیلیلویاہ ۔۔ 1
خُشک زمیں سے جَل کی مانند پُھوٹ کے وہ نکلا
پاک یہوواہ پاک خُدا سے چُھوٹ کے وہ نکلا
کچھ عجب سا راگ سُنا کچھ عجب کہانی
کچھ عجب نظارہ سا ہوا ، کچھ عجب سا دھانی
2
اِک کنواری پر رُوح آیا حاملہ پھر وہ ہوئی
منگیتر میرا کیا سوچے گا گھبرا سی وہ گئی
اِک عجب ستارہ اُبھرا اِک عجب سہارا
اِک عجب سا جنم ہوا اِک عجب سا راجا
3
وہی فضل تمہیں ہے میسر آؤ مُفت میں لو
یِسُوع مسیح کو جیون دے کر مکتی مُفت میں لو
کیسا عجب خُدا آیا کیسا عجب خُداوند
کیسا عجب مُشیر آیا کیسا عجب سا فرزند
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.