کسی کو بھی دل میں بسانے سے پہلے یسوع کے لئے سوچنا وہ چاہتا ہے تجھ کو حد سے بھی زیادہ دل اُس کا نہ تُو توڑنا نہ اُس کے برابر ہو کوئی بھی دل میں نہ اُس سے زیادہ ہو کوئی بھی دل میں ۱
چھوٹا سا دل ہے تھوڑی جگہ ہے
ہے جس نے بنایا کیا باہر کھڑا ہے
بُلا اُس کو اندر بٹھا اُس کو دل میں
دے سب سے زیادہ جگہ اُس کو دل میں
۲
اگر اُس کو دل کا تُو حاکم بنائے
وہ تیرے پیاروں سے تُجھ کو ملائے
وہ اُن کو بھی ساتھ سجائے گا دل میں
وہ رُوٹھے منا کر لائے گا دل میں
۳
تُو جیون سارا اُسی نام کر دے
وہ تجھ کو اپنی برکت سے بھر دے
وہ خوشیاں بھی لاتا رہے تیرے دل میں
وہ پیاربڑھاتا رہے تیرے دل میں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.