خوشیوں کی لَے میں نغمے طیور گا رہے ہیں حمد و ثنا کے موتی ہر سُو لُٹا رہے ہیں ۱
کلیاں یوں مسکرائیں ہونٹوں پہ ہیں ترنم
خوشبو لُٹا کے گُل بھی خوشیاں منا رہے ہیں
۲
پھیلی فضا میں خوشبو ابنِ خدا کی ہر سُو
بادِ صبا کے جھونکے مژدہ سُنا رہے ہیں
۳
چرنی میں آج دیکھو ابنِ خدا مجسم
نذرانے لے کے دیکھو چرواہے آ رہے ہیں
۴
ابنِ خدا نے دیکھو انساں کا روپ دھارا
عرشِ بریں کو چھوڑا، وعدے نبھا رہے ہیں
۵
پورا ہوا ہے عاصی ؔیسعیاہ نبی کا کہنا
نُوری درِ مسیح پہ سر کو جھکا رہے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.