خوشیاں لے کے آیا بڑا دن برکات لے کے آیا بڑا دن بڑا دن ، بڑادن سردار الایام ہے کیسی اس کی شان ہے یسوع کی پہچان ہے کتنا سندر نام ہے بڑا دن ، بڑادن، بڑا دن، بڑا دن ۱
یہ دن ہے یسوع کا یسوع بادشاہ کا
ہے بڑا دن اس کا جو ہے سب سے بڑا
وہ شاہِ ذوالجلال ہے
قدرت میں کمال ہے
ابدیت کا باپ ہے
اُس کا ہے بس اُس کا یہ
۲
دل کی سرا ء میں اُس کو دے دو جگہ
دل میں تمہارے رہنا وہ ہے چاہتا
جب دل میں وہ آتا ہے
جب آ کر بس جاتا ہے
جب رُوح سے تُو بھر جاتا ہے
ہر دن تب بن جاتا ہے
۳
یسوع میرے دل کا تحفہ تیرے قدموں میں
میرا دل میری جاں میرا سب کچھ تیرے قدموں میں
اس دل میں اب ہی آئے تُو
اِسے ہیکل سا بنائے تُو
میرے اندر سے تب گائے تُو
حقیقت میں ہو جائے پھر
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.