Loading

خُوش ہو کلیسیا دُلہا تیرا

Khush ho kalisiya, dulha tera
بیداری، سنڈے اسکول| ایف نجم الدین| سیالکوٹ کنونشن| 9|
+
خُوش ہو کلیسیا دُلہا تیرا
تُجھ کو لینے آتا ہے
آن بان سے آتا ہے
کیا شوکت دِکھاتا ہے
۱
اوپر دیکھ جلُوس اُس کے
لشکر پاک فرشتوں کا
نُور ہی نُور ہے چاروں جانب
قرنا پھُونکا جاتا ہے
۲
اُجلا اُجلا جامہ پہنے
کر تُو اُس کا اِستقبال
دیر نہ کر کہ وقت اے غافل
ہاتھ سے نِکلا جاتا ہے
۳
باپ کے گھر کو چھوڑ کے
یسوع کیوں آیا تھا دُنیا میں
دینے کُل جہاں کا فِدیہ
اپنا خُون بہاتا ہے
۴
فانی ہے یہ دُنیا ساری
اور گُنا سے ہے بھرپور
آج یہاں جو آتا ہے
اِک روز یقیناً جاتا ہے
۵
سال ہزار کی شاہی ہو گی
یسوع جس دِن آئے گا
دھویا اُس کے خون میں جامہ
جس نے ساتھ وہ جاتا ہے
۶
جاگ بھی اے نیند کے مارے
مشعل اپنی کر تیار
تُو کیا جانے کب اور کس دَم
یسوع پیارا آتا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector