خوش ہو اےگنہگارو! چرنی میں خدا آیا وہ پورا ہوا وعدہ ، جو عدن میں فرمایا ۱
اس نورِ مجسم کو سب کہتے ہیں انساں ہے
دنیا نہ اسے سمجھی خود اس نے ہے سمجھایا
۲
بیت لحم تیری گلیاں جنت سے بھی افضل ہیں
مقبولِ نظر ہے تو یسوع کو ہے تو نےپایا
۳
اے نازک چرنی کر ، کر سجدہ خداوند کو
راہ حق اور زندگی ہے خود اس نے ہے بتلایا
۴
یہ چاند ستارے سب ہیں ماند نظر آئے
چمکی جو ضیاؔ ازلی، سورج بھی ہے شرمایا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.