کھل جائیں گی کتابیں سب کا حساب ہو گا
سچائی کا ترازو یسوع کے ہاتھ ہو گا
۱
غفلت سے جاگ بھائی یہ آخری زمانہ
بے دینی بڑھ گئی ہے اپنا ہُوا بیگانہ
کر لے گناہ سے توبہ ورنہ ہلاک ہو گا
۲
گھر گھر میں دیکھ لے تُو ہر وقت ہے لڑائی
ٹھنڈی پڑی محبت بھائیوں میں ہے جدائی
کر بھائیوں سے محبت ورنہ عذاب ہو گا
۳
بھائی دلیر ہو کر یسوع کی دے گواہی
ماں بیٹی کی مخالف بہو ساس میں لڑائی
اِن باتوں پہ آ غالب یسوع کے ہاتھ ہوگا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.