خدایا شکر ہے تیرا ہمیں یہ دن دکھایا ہے تیرے در پر ہم آئے ہیں اور اپنا سر جھکایا ہے (۱)
ہم اپنے سارے ہدئیے لے کر
تیرے گھر میں حاضر ہوں
کلامِ پاک میں تو نے
ہمیں یہی سکھایا ہے
(۲)
ہمارے بال بچوں پر
سدا نظرِ کرم رکھنا
کہ جیسے آج تک رحمت کا تیری
ہم پر سایہ ہے
(۳)
میری جو سرفرازی ہے
وہ تیری مہربانی ہے
تیرے لطف و کرم کا یارب کس نے
بھید پایا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.