خدایا پڑھوں میں اسے صبح و شام میری زندگی ہے یہ تیرا کلام ۱
تڑپتی ہوئی روح پاتی ہے چین
پڑھوں یا سنوں جب بھی مَیں تیرا کلام
۲
تو اگلے زمانے میں اجداد سے
طرح بہ طرح ہوا ہم کلام
۳
پیامبر نبی سارے اپنی جگہ
مگر سب سے اعلیٰ ہے یسوع تیرا نام
۴
کسی اَور کو مل سکا ہی نہیں
جو بخشا ہے یسوع کو تو نے مقام
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.