خدایا اپنی کلیساؤں کو ضیا دے دے غموں کے شہر میں جینے کا حوصلہ دے دے ۱
بچایا ہے تُو نے ہمیں خون سے خریدا ہے
اسی لہو سے ہمیں آج پھر شفا دے دے
۲
شبِ سیاہ میں ساؤل کا تھا ہادی تُو
مجھے بھی قرب کی چھاؤں میں آسرا دے دے
۳
اندھیری راہ میں لہو کے دیئے جلاتے ہیں
دلوں کو جوش دے سینوں کو ولولہ دے دے
۴
جو حق کے نام پہ مرتے تھے آج سوتے ہیں
صلیب و دار کا تُو ان کو آئینہ دے دے
۵
نہ ڈوب جائیں کہیں آفتوں کے دریا میں
دیارِ مصر میں موسیٰؔ سا رہنما دے دے
۶
صلیب لے کے وہ تنہا کھڑا ہے زندان میں
شررؔ کو اپنے خدایا تُو ہمنوا دے دے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.