Loading

خدایا آسمان پر تیرا جلال ہے

Khudaya aasman par tera jalaal hai
کیتھولک کلیسیا| ہوشعنا| 20|
+
خدایا آسمان پر تیرا جلال ہے
تقدیس تیرے نام کی ہر سو کمال ہے
1
قائم جہان پر ہو تیری سلطنت خدا
ہو اس طرح زمیں پہ کامل تیری رضا
جیسے فلک پہ تیری مشیت بحال ہے
2
کر دے ہمارے روز کی روٹی ہمیں عطا
جیسے معاف کرتے ہیں ہر اک کی ہم خطا
ویسے معاف کر ہمیں مالک سوال ہے
3
پڑنے نہ امتحان میں دے ہم کو اے خُدا
ہر اک بدی سے لے ہمیں یسوع تُو بچا
دائم شہنشاہی تیری قدرت جلال ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector