خداوند تیرا تخت لگا یہاں تو قدرت اور جلال سے بھرا ہوا یہاں موجود ہے موجود ہے موجود ہے خداوند تو جلالی اور قدوس ہے 1
خود کو ہم سب تیرے حضور جھکاتے ہیں
تیری بادشاہی دلوں میں سجاتے ہیں
قدموں میں تیرے سر اپنے جھکاتے ہیں
تیری فتح کے جھنڈے کو لہراتے ہیں
2
تیرے لہو میں خود کو ہم چھپاتے ہیں
زندگی کی چوکھٹوں پہ ہم لگاتے ہیں
سب بندھنوں سے ہم رہائی پاتے ہیں
تیری سولی پہ نظریں لگاتے ہیں
3
تو زندگی کا دریا ہے خدا میرے
تو رحمتوں کا بانی ہے خدا میرے
تو ہی شفا کا منبع ہے خدا میرے
تو برکتوں سے بھرا ہے خدا میرے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.