خداوند سارے پاپوں کو مٹاتا ہے

Khudawand saare paapon ko mitaata hai
ارنسٹ مل| ارنسٹ مل| 37|
+
خداوند سارے پاپوں کو مٹاتا ہے
خداوندسارے بوجھوں کو اٹھاتا ہے
خداوند جان کو موذی سے چھڑاتا ہے
خداوند زور سہارا بھی بن جاتا ہے
۔۔۔
تیرا نام ہے سب سے اعلیٰ
تو آنکھوں کا اجالا
تو شہد کا میٹھا پیالا
تو نور کا سندر ہالہ
۔۔۔
تیرے نام کے صدقے جائیں
تیرے نام کی ستوتی گائیں
تیرے نام سے آس لگائیں
تیرے نام سے سب کچھ پائیں
تیرے نام پہ بچھ بچھ جائیں
تیرے نام پہ جھک جھک جائیں
تیرے نام پہ مٹ مٹ جائیں
تیرے نام پہ لُٹ لُٹ جائیں
۔۔۔
یسوع نام یسوع نام
یسوع نام یسوع نام
۱
ہم تیری پرستش کرنے یسوع آئے ہیں
ہم تیرے روح سے دامن بھرنے آئے ہیں
ہم تیرے نام کو سجدہ کرنے آئے ہیں
ہم تیرا زور اور قدرت دیکھنے آئے ہیں
۲
اے پاک خداوند شکر گزاری لائے ہیں
اے پاک خداوند آسیں لے کر آئے ہیں
اے پاک خداوند خون سے دھلنے آئے ہیں
اے پاک خداوند مسح سے بھرنے آئے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector