Loading

خداوند مہیا کر ، تیرا نام یہوواہ یری ہے

Khudawand mohiya kar tera naam Yahowa Yari hai
متفرق نغمات، ہدیہ، عشائے ربانی، پنتکست ؍ روح القدس| 9|
+
خداوند مہیا کر ، خداوند مہیا کر
تیرا نام یہوواہ یری ہے ، تُو سہارا آخری ہے
کر مجھ پہ اپنی نظر
۱
حالات کو تُو بدل ، تُو ہی ہے ساتھی اصل
مجھ کو سہارا تیرا، تُو ہے کفارہ میرا
یہ صدا دِل سے اُٹھی ہے
یسوع میری زندگی ہے
میرا جیون تیری نذر
۲
تُو ہی پناہ ہے میری ، چھپنے کی جاہ ہے میری
سولی سےبہتا لہو، پوری شفا ہے میری
میری نیا ڈوب چلی ہے
جو کنارہ وہ توہی ہے
ہو طوفان میں تُو ہمسفر
۳
زخموں جو بھر سکے ، روگوں کا مرہم بنے
ہر دُکھ کی جو ہو دوا، کوئی نہ تیرے سوا
جو اندھیروں میں روشنی ہے
وہ ستارہ بس تُو ہی ہے
تُو ہی ہے میرا صبر
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector