خداوند کی ہے میری جان کرتی ستائش اور بزرگی اور بڑائی ۱
میری روح خوش ہوئی منجی سے میرے
کہ اُس نے اپنی بندی پر نظر کی
۲
مجھے اب سے کہے گی ہر زماں میں
مبارک ہی مبارک سب خدائی
۳
کئے میرے لئے اُس نے بڑے کام
ہے قادر پاک نے قدرت دکھائی
۴
ہراساں اُس سے جو رہتے ہیں دائم
ہے پشتوں تک اُنہیں رحمت بہت دی
۵
دکھایا زور بازو کا ہے اُس نے
پریشانی ہے مغروروں کو دے دی
۶
گرایا تخت سے شاہوں کو اُس نے
کئے باہر غنی کر ہاتھ خالی
۷
تھا اسرائیل کو اُس نے سنبھالا
اُسے جب اپنی رحمت یاد آئی
۸
ہمارے باپ داداؤں کو بخشی
وہی رحمت جو ابراہیم پر تھی
۹
ستائش باپ بیٹے پاک روح کی
ہمیشہ سے ہمیشہ تک رہے گی
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.