خداوند اپنے لوگوں میں آیا ہے پاک رُوح کا پہرہ ہر سُو چھایا ہے وہ آیا ہے یسوع آیا ہے (۱)
دشمن سارے بھاگیں گے
بندھن سارے ٹوٹیں گے
کیونکہ اُس نے تخت اپنا
یہاں پر لگایا ہے
(۲)
اندھی آنکھیں دیکھیں گی
مردہ رُوحیں جاگیں گی
زندگی میں اُمیدوں کی
شمع کو جلایا ہے
(۳)
سولی پہ وہ موا ہے
وہی پیار کا رستہ ہے
جان بھی دی کلوری پہ
خون بھی بہایا ہے
(۴)
ابدی جیون دینے کو
سچی خوشی دینے کو
اُس نے سارے انسانوں کو
اپنے پاس بلایا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.