Loading

خدایا مجھے ایسا شوہر بنا دے جو اپنی محبت سے گھر کو سجا دے

Khudaaya mujhe aisa shohar bana de Jo apni mohabbat se ghar ko saja de
شادی بیاہ| نعیم سلیم| تمجیدِ مسیحا، روح کی خوشی| 6|
+
خدایا مجھے ایسا شوہر بنا دے
جو اپنی محبت سے گھر کو سجا دے
۱
یہ بیوی کا تحفہ جو تُو نے دیا ہے
یہ تیرا کرم ہے یہ تیری رضا ہے
کہ سمجھوں اُسے اپنا ہی جسم و جاں میں
مجھے پیار کا تُو سلیقہ سکھا دے
۲
معافی کا جذبہ عطا مجھ کو کر دے
محبت اپنی میرے دِل کو بھر دے
مَیں اپنی طرح اپنے ساتھی کو چاہوں
میرے دِل میں ایسی محبت جگا دے
۳
تُو ایسا خدایا میرے من کو کر دے
جیون میں وفاؤں کی تصویر بن کے
نمونہ بنوں دوسروں کے لئے مَیں
تُو کردار میرا مثالی بنا دے
۴
میری زندگی سے تجھے لوگ دیکھیں
کہ خوش حال رہنا بھی مجھ سے وہ سیکھیں
کہ جیون میرے سے ہو تیری گواہی
میری زندگی کو تُو یوں جگمگا دے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector