خدا نے ہاتھ بڑھایا ہے دوستی کے لئے نویدِ صبح مسرت ہے آدمی کے لئے ۱
شعور و فکر کسی قوم کے نہیں اے دوست
مسیحی نام ہی کافی ہے آگہی کے لئے
۲
تھا اس کو خاص لگاؤ زمیں کے لوگوں سے
وگرنہ کون اٹھاتا ہے دکھ کسی کے لئے
۳
ہم اہلِ دل ہیں ہمیں زندگی عزیز نہیں
صلیب ہم نے اٹھائی ہے راستی کے لئے
۴
نظر میں قلزمِ امید موجزن ہے کنولؔ
صلیب سامنے رہتی ہے سروری کے لئے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.