خُدا نے ایسی شدت سے جہاں کو کیا پیار کہ بخشا اپنے بیٹے کو تا ہووے فدا کار (کورس)
جے جے جے جے مسیح کی جے
مصلوب جو ہُوا ہے
بے حد ہے اُس کا پیار عجیب
جے جے مسیح کی جے
۱
دیکھ دیکھ کے خُدا کا پیار عجیب
کہ یسُوع آیا ہے
صلیب پردے کے اپنی جان
مجھے بچایا ہے
۲
ایمان سے یسُوع میرا ہے
جو ہُوا تھا مصلوب
اُس ہی کے خون سے ہے نجات
ہے اُس سے موت مغلوب
۳
اَے گُنہگاروں ہو مسرور
کہ ہوے تُم آزاد
خُداوند نے شیطان کا کام
اَب کیا ہے برباد
۴
اَب خون خریدو گاؤ سَب
مسیح کی ہووے جے
ہاں موت جب آئے کہوں گا
مسیح کی ہووے جے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.