خدا کی محبت سےمعمُور ہو کر مسیحا اُتر آیا ہے نوُر ہو کر ۱۔
وہ آیا ہے اپنے ہی وعدے کی خاطر
لیا جنم اُس نے کنواری سے آخر
مشیر اور مالکِ ابدیت وہی ہے
سلامتی کا بھی شہزادہ وہی ہے
جہاں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے
کسی دل میں غم کا ترانہ نہیں ہے
۲۔
دوبارہ وہ آئے گا عادل بنے گا
وہ غمگیں دل کو منور کرے گا
حضور اُس کے تب شادمانی رہے گی
خوشی وہ بڑی آسمانی رہے گی
نئی سلطنت کا وہ راجا بنے گا
صداقت سے تخت کو سنبھالے رہے گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.