خدا کے برگزیدوں میں ہمارا نام ہو جائے شبانہ روز کی محنت سر انجام ہو جائے ۱
اے یسوع کے مقدس دل ہمیں توفیق دے ایسی
کہ ہر اک کے تیرا گوش گزر پیغام ہو جائے
۲
منور نور کی کرنوں سے پاکستان کو کر دے
میدانِ حشر میں یہ ملک نہ بدنام ہو جائے
۳
فصل تو بہت ہے یہاں بھیج دے مزدور تُو اپنے
کہ پاکستان میں تیرا مکمل کام ہو جائے
۴
وہ جاں پہ کھیلنے والے تُو کر دے وطن میں پیدا
تیرے دفتر سے پاکستان نہ گم نام ہو جائے
۵
ضرورت ہے فضل تیرے کی پاکستان میں بھاری
تیری برکت سے مالا مال خاص و عام ہو جائے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.