Loading

کھولے رکھنا دِل کا دَر

Khole rakhna dil ka dar
غزلیات، آمدِ ثانی | پی سی منظر| سیالکوٹ کنونشن| 7|
+
کھولے رکھنا دِل کا دَر
یسوع آتا ہی ہو گا
نظریں رکھنا رستوں پر
یسوع آتا ہی ہو گا
۱
اُس نے کہا تھا تُم مُجھ کو
واپس آتا دیکھو گے
تیرتے بادل کے اُوپر
یسوع آتا ہی ہو گا
۲
بے شک تُو ہے گنہگار
رحمت ہے مایوس نہ ہو
ایماں رکھ اُس رحمت پر
یسوع آتا ہی ہو گا
۳
ممکن ہے تیرے دِل کی
تاریکی کر دے مایوس
روشن رکھنا سارا گھر
یسوع آتا ہی ہو گا
۴
جب مایوسی گھر کر لے
دِل دُکھوں سے بھر جائے
وِرد یہی کرنا منظرؔ
یسوع آتا ہی ہو گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector