خوف نہ کر اب فقط ایمان رکھ

Khauf na kar ab faqat imaan rakh
ارنسٹ مل| 17|
+
خوف نہ کر اب فقط ایمان رکھ
کلوری کی سمت آنکھوں کو لگا
مانگ یسوع نام سے جو چاہئے
جان جسم روح کو پرستش میں لگا
وہ ہے حاضر تیری خاطر
ہم تو دھلے ہیں اُس کے خون سے
۱
شک نہ کر بالکل کلام پاک پر
جان لے تیرا یہوواہ باپ ہے
باپ بچوں کو ہے دینا جانتا
اس لئے آیا مسیحا آپ ہے
۲
مقدس روح خدا یہ تن بدن
ہو گیا یسوع فدا جس کے لئے
اس میں ظاہر ہو جلال ناصری
خود خدا کا خون بہا جس کے لئے
۳
تو بڑھے اور میں گھٹوں یہ ہے دعا
آ نظر تو ہی میری ہر بات میں
یسوع یسوع یسوع ہو ہر گیت میں
ملؔ بھی ہو شامل تیری بارات میں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector