Loading

خالق مجسم ہوا ہے مالک مجسم ہوا ہے

Khaaliq mujassam hua hai maalik mujassam hua hai
کرسمس| روح کی خوشی، سیالکوٹ کنونشن، تمجیدِ مسیحا| 14|
+
خالق مجسم ہوا ہے
مالک مجسم ہوا ہے
دیکھو چرنی میں نور خدا ہے
۱
بیت لحم کی فضائیں
کیوں نہ ناچیں کیوں نہ گائیں
ظلمت تھی چاند آ گیا ہے
دیکھو چرنی میں نور خدا ہے
۲
چھوڑ کر عرش وہ آ گیا
راہ زندگی ہمیں دکھا گیا
مرض گناہ کی دوا ہے
دیکھو چرنی میں نور خدا ہے
۳
بوجھ سے دبے ہوئے آزاد ہوں
مغموم دل آج شاد ہوں
بے کس کا وہ آسرا ہے
دیکھو چرنی میں نور خدا ہے
۴
مدتوں سے جو ہوئی تھی عیاں
مریم کی گود میں ہے ضوفشاں
یہی وہ ازلی ضیا ہے
دیکھو چرنی میں نور خدا ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector