کثرت کی زندگی میں تجھے دلاؤں گا اِس لئے میں آیا تھا اِس لئے میں آؤں گا میں ابدی زندگی کا تجھے مزہ چکھاؤں گا اِس لئے میں آیا تھا اِس لئے میں آؤں گا ۱
ساتھ خداوند کے میں نے تجھے ملایا ہے
ٹوٹے ہوئے رشتے کو میں نے ہی جُڑایا ہے
سولی کو اُٹھانا میں تجھے سکھاؤں گا
اِس لئے میں آیا تھا اِس لئے میں آؤں گا
۲
ہر ایک پیاسے کی میں پیاس بجھاؤں گا
تسکینِ جگر دوں گا سب غم بھی اُٹھاؤں گا
روحِ حق سے اے مسیحی میں تجھے پلاؤں گا
اِس لئے میں آیا تھا اِس لئے میں آؤں گا
۳
منسوبؔ تجھے اپنے میں نے گلے لگایا ہے
اپنی ہی سیوا میں تجھے میں نے بلایا ہے
دُنیا کی سرحدوں تک تجھ کو پہنچاؤں گا
اِس لئے میں آیا تھا اِس لئے میں آؤں گا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.