کرتا ہوں پیش یا خدا میں اپنا جسم و جان خالق تُو ، رزاق تُو، تُو ہی میرا ایمان ۱
میرے دلِ بیتاب کو توفیق دے خدا
قیدِ گناہ سے تا کہیں ہو جائے یہ رہا
۲
میری زبان پر بھی ہو تیرا ہی اختیار
تعریف تیری کہنے کو ہر وقت ہو تیار
۳
آنکھیں میری یہ دست و پا ہیں تیرے یا خدا
یہ منہ یہ کان روح میری لے لے یا خدا
۴
غرض کہ مَیں بھی تیرا ہوں اور تُو بھی ہے میرا
مجھ سے وہ کام لے کہ جس سے نام ہو تیرا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.