کلام کی بارش برسا دے ، دھو دے تن اور من تیرا کلام سچائی ہے ، اس میں سب کی بھلائی ہے کھول دے ہر بندھن ۱
دو دھاری تلوار ہے یہ، بند بند میں سے گزر جائے
روح جاں کی توانائی ہے ، کرتا رہنمائی ہے
تیرا ہر سُخن
۲
اک انمول خزانہ ہے ، مَیں نے یہ پہچانا ہے
ساگر سی گہرائی ہے ، پربت سی اونچائی ہے
یہ ایک من درپن
۳
نازل کر کلام اپنا، دے مجھ کو الہام اپنا
مَیں نے یہ بات آزمائی ہے ، تیری ہی خدائی ہے
گاؤں تیرے بھجن
۴
جو کلام کو پڑھتا ہے، کان لگا کر سُنتا ہے
اس نے حکمت پائی ہے ، ہوگئی دل کی صفائی ہے
بخشے نیا جیون
۵
تیرا کلام ہے آگ خدا، بھسم کر دیتا ہے گناہ
دُور کرے رسوائی ہے ، زندگی جگمگائی ہے
روح اور جان بدن
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.