کیسا ہی دلربا ہے یسوع کا پاک دل

Kaisa hi dilrubaa hai Yesu ka pak dil
ارنسٹ مل| 26|
+
کیسا ہی دلربا ہے یسوع کا پاک دل
فضلوں سے یہ بھرا ہے یسوع کا پاک دل
۱
پانی و خون سے سب کو دیتا ہے زندگی
سب کے لئے چھِدا ہے یسوع کا پاک دل
۲
بے آسرا نہ ہوگا کوئی بھی اب یہاں
سب کا ہی آسرا ہے یسوع کا پاک دل
۳
سارے جہاں کی خاطر بہتا ہے پیار میں
چشمہ نجات کا ہے یسوع کا پاک دل
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector