Loading

کاہے کو فکر کرے اتنی تو بھیا

Kahay ko fikar kare itni tu bhaiya
متفرق نغمات، ہدیہ، آزادی| مجید مسیح| تمجیدِ مسیحا| 5|
+
کاہے کو فکر کرے اتنی تو بھیا
وہ ہے یہوواہ یری کرے گا مہیا
۱
فکرِ معاش کاہے تجھ کو ستاتا
بھول گیا کس لئے وہ ہے تیرا داتا
ابدی پتا ہے وہی کرتا مہیا
۲
ہستی نیاری ہے وہ بڑا مہربان ہے
وہ ہے تیرا سائباں ابدی چٹان ہے
تیرے سنگ رہنے کا اس کا تہیہ
۳
راستوں کی تیرے وہ رکاوٹیں مٹاتا ہے ،
بھائی ہر گھڑی پیار وہ دکھاتا ہے
چلے گا ہمیشہ تیرے جیون کا پہیہ
۴
ہردے میں تیرے یہ اداسی کاہے چھائی رے
تجھ کو مصیبتوں سے دیتا وہ رہائی رے
تیری حاجتوں کے لئے دے گا وہ روپیہ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector