جوبلی نے خوشیوں کے رنگ بکھیرے ہیں روشن آج اِسی کے دم سے چہرے ہیں ۱
چاند ستارے صحراؤں میں بوتی ہے
نفرت کی لہروں کو پیار سے دھوتی ہے
ہر آنگن میں خوشیوں کے اب ڈیرے ہیں
۲
سارے انساں پیار کی ریت نبھاتے ہیں
امن و وفا کے نغمے مل کر گاتے ہیں
روشن اِس سے شامیں نور سویرے ہیں
۳
چاہت اور الفت کے نگر بسائیں گے
اپنی زمیں کوہم فردوس بنائیں گے
فضلوں کی برسات کے ہر سُو پھیرے ہیں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.