جو تُو پکار لے پورے دِل سے تیری سب دعاؤں کو سُن لے گا خُدا تیرا خُدا کتنا مہان، تیرا قلعہ تیری چٹان ۱
جب زور نہ تیرا چل سکے
تیرا مال بھی کچھ نہ بدل سکے
تیری حکمت بھی بے بس لگے
تیرے اپنے کچھ نہ کر سکیں
۲
گر بوجھ ہے تجھ پہ گناہوں کا
ابلیس کے سنگ کئے کاموں کا
اب خوف نہ کر انجام کا
یہ وقت ہے خود کو بچانے کا
۳
جب خود کو تُو تنہا لگے
جب اپنے اپنے نہ لگیں
وہ وفا کے بدلے جفا کریں
جب اپنے ہی رسوا کریں
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.