جو رشتے خداوند نے جوڑے ، وہ رشتے کوئی نہ توڑے خدا آباد رکھے ۱
ملتی ہیں باری باری ، جیون کی خوشیاں ساری
خدا سے مانگا کرو
۲
ہوں دل کی مرادیں پوری ، نہ ہو جو خدا سے دُوری
تو سب کچھ ملتا ہے
۳
مضبوط خدا میں رہنا، ہر دکھ سکھ مل کے سہنا
او ساتھی دکھ سکھ کے
۴
نہ دکھ سے کبھی بھی ڈرنا ، بس شکر اُسی کا کرنا
جو سب کامالک ہے
۵
جس نے بھی اُس کا بلایا ، اُس کے گھر میں یسوع آیا
جو خوشیاں دیتا ہے
۶
دولت ہے آنی جانی ، جس نے یہ بات نہ مانی
وہ آخر کو پچھتایا
۷
جو نیک صلاح پر چلتا ہے ، اُس گھر کا دیا جلتا ہے
یہ بائبل کہتی ہے
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.