جو محبت کی خُدا نے وہ ذرا تو دیکھیے

Jo mohabbat ki Khuda nay woh zara to dekhiye
کرسمس| کاشف انور| 23|
+
جو محبت کی خُدا نے وہ ذرا تو دیکھیے
بانیِ جہاں پیدا ہوا ہے یہ ذرا تو دیکھیے
۱
منتظر جو تھے زمانوں سے انہیں مژدہ ملا
پیدا ہوا جب ناصری تب آس کا تھا گُل کھلا
اُس کی محبت کا نشاں اب یہ ذرا تو دیکھیے
۲
دُنیا میں سب سے ہے الگ میرے مسیحا کی پیدائش
آئے مجوسی دیکھ کر کی تھی مسیحا کی ستائش
کیا خوبصورت تھا سماں تب یہ ذرا تو دیکھئے
۳
اُلجھنوں میں سب تھے ضامن آفتوں کا دور تھا
بڑھ چُکے تھے فاصلے تب ظلمتوں کا زور تھا
یسوع نے آ کے سب کو ملایا یہ ذرا تو دیکھئے
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector