جو بھی کچھ خدا سے ہم نے پایا

Jo kuch bhi Khuda se hum ne paaya
کیتھولک کلیسیا، شکرگزاری| ہوشعنا| 43|
+
جو بھی کچھ خدا سے ہم نے پایا
ہم کریں گے شکریہ شکریہ
گیت گاتے اور بجاتے
ہم کہیں گے اے خداوند
شکریہ شکریہ
1
بندگی میں ہاتھ جب اٹھائیں
روس معمور تب ہو جائیں
تیری بے شمار نعمتوں کا
دل سے ہم کریں گے
شکریہ شکریہ
2
سلسلہ خدا کی برکتوں کا
راز ہے یہ اس کی چاہتوں کا
اس کی بے پناہ محبتوں کا
ہر پل کریں گے
شکریہ شکریہ
3
مانگتا جو دل سے وہ ہے پاتا
عمر بھر تیرے ہی گن وہ گاتا
ہر قدم پہ ہر ڈگر پہ
یہ کہیں گے اے خداوند
شکریہ شکریہ
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector