جو جہاں کا مسیحا ہوا جس نے سب کو آزاد کیا جو جہاں کے مٹائے گناہ جس نے انساں کو شاد کیا سلامتی کا بادشاہ ہے وہ سلامتی کا بادشاہ ہے وہ ۱
اِک مسیحا تھا دنیا میں آیا جس نے حق سچ تھا سب کو بتایا
میں زندگی کا دریا ہوں پیارو راہِ حق میں ہوں سب کو بتایا
میری ویران زندگی کو یسوع نے آباد کیا
۲
پیار میں نہ کوئی اس کا ثانی جو ہوا قرباں زندگی کا بانی
جب دیکھا مسیحا کا چہرہ مل گئی مجھ کو تھی زندگانی
وہ یہوواہ یری دو جہاں جِس نے ہم سب کو یاد کیا
۳
وہ زمانوں سے میرا خدا ہے یسوع الفا اومیگا صدا ہے
اس نے پرستش میں مجھ کو چنا ہے وہ دل کا بڑا بادشاہ ہے
جس نے ویران زمانوں کو روحِ حق سے شاداب کیا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.