جو ہیں غریب دل کے ، وہ لوگ ہیں مبارک شاہی فلک ہی لیں گے ، وہ لوگ ہیں مبارک ۱
جو ہیں اداس و غمگیں ، پائیں گے وہ تسلی
آرام ہو گا حاصل ، وہ لوگ ہیں مبارک
۲
جو ہیں حلیم و عاجز ، وارث زمیں کے ہونگے
خوش حال و خوش رہیں گے ، وہ لوگ ہیں مبارک
۳
جو بھوکے اور پیاسے ، ہیں دل سے راستی کے
ایسے رہیں گے خرم ، وہ لوگ ہیں مبارک
۴
جو لوگ رحمدل ہیں ، ہو گا کرم انہی پر
آرام میں رہیں گے ، وہ لوگ ہیں مبارک
۵
اور وہ جو پاک دل ہیں ، پائیں گے رب کی قربت
دیکھیں پاک خدا کو ، وہ لوگ ہیں مبارک
۶
جو ہیں صلح کراتے ، فرزند ہیں خدا کے
ہر وقت خوش رہیں گے ، وہ لوگ ہیں
۷
جو ہیں ستائے جاتے ، حق اور صدق کی خاطر
شاہی فلک ہی لیں گے ، وہ لوگ ہیں مبارک
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.