جن کو خدا نے جوڑا ہے کبھی ان کو جدا نہ کرنا انمول گھڑیوں کی لڑیوں سے کبھی ان کو جدا نہ کرنا 1
جسم کی مانند جان کے نازک رکھنا محبت اس سے
یسوع کی شہزادی ہے یہ کرنا الفت اس سے
تو سر اس کا مسیح سر تیرا ، سر تن سے جدا نہ کرنا
2
شوہر سے یوں عہدِ وفا ہو جیسے خداوند سے
عزت کرنا ڈرتی رہنا جیسے خداوند سے
دکھ سکھ میں تو لپٹی رہنا ، دل جاں سے جدا نہ کرنا
3
ہم جو خوشیوں میں ہیں شامل آنکھ نہ ان سے چرائیں
برکت چاہیں اس جوڑے پر ہمت ان کی بندھائیں
جھوٹی سچی باتوں سے کبھی ان کو جدا نہ کرنا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.