جھوٹے جگ کے رشتے جھوٹی جگ کی مایا اس جھوٹی دنیا سے سب نے دھوکا کھایا ۱
سب جھوٹے ہیں سب فانی ہیں دنیا کے سبھی ناتے
جب وقت پڑے دشواری کا یہ کام نہیں آتے
جھوٹی جگ کی خوشیاں ہیں بادل کا سایہ
۲
یہ دنیا ایک سرائے ہے اِسے چھوڑ کے جانا ہے
جیون جو دکھ کا نغمہ ہے اسے سب نے گانا ہے
جیون کے نغمے کو کس نے ہنس کے گایا
۳
دے اپنا ہاتھ مسیحا کو تیرا ہاتھ نہ چھوڑے گا
تنہائی میں ہر مشکل میں تیرا ساتھ نہ چھوڑے گا
مجھ جیسے پاپی کی بدلی جس نے کایا
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Report an Issue
Thank You!
Your report has been submitted successfully. We will fix it as soon as possible.