جھلمل ستاروں کی کہکشاں مژدہ سناتا ہے آسماں

Jhilmil sitaron ki kehkashan muzhda sunata hai asman
کرسمس| 27|
+
جھلمل ستاروں کی کہکشاں مژدہ سناتا ہے آسماں
پیدا ہوا شاہِ دو جہاں نغمہ سرا آج ہر زباں
۱
ابنِ خدا کے آ جانے سے آئی نجات ہے
مظلوم لاچار انساں نے پائی حیات ہے
یزداں و انساں کے درمیاں دُوریاں اب رہیں کہاں
۲
عرشِ بریں سے فرشتوں کی اک صدا سنی
تمجید ہو آسماں پہ زمیں پہ سلامتی
پیام امن کا رازداں پیار محبت کی داستاں
۳
گھبراؤ نہ اب گنہگارو مسیحا ساتھ ہے
رنج و الم بھول جاؤ یہ خوشیوں کی رات ہے
نور سے روشن ہے یہ جہاں ہم پہ ہوا ہے وہ مہرباں
Make Donation
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector