Loading

جیون کی روٹی دے مجھ کو اے خدا جیسے گلیل میں بھی

Jewan ki roti de mujh ko ay Khuda jaisay galeel mein bhi
متفرق نغمات، کیتھولک کلیسیا، آزادی، عشائے ربانی| سیالکوٹ کنونشن، اسمبلیز آف گاڈ، ہوشعنا| 20|
+
جیون کی روٹی دے مجھ کو اے خدا
جیسے گلیل میں بھی تُو دیتا تھا
کلامِ پاک میں مَیں دیکھتا تجھ کو
مَیں پیاسا ہوں تیرا کر سیر مجھ کو
۱
جیون کی روٹی ہے تُو اے خدا
حق تیرا ہے کلام مجھ کو بچا
بھیج اپنا فضل و نور اور روشنی دے
تا مانوں تیری بات محبت سے
۲
بھیج اپنا روحِ پاک مجھ پر خدا
وہ میری آنکھوں کو صاف کھولے گا
رازِ خدا ہے تُو کلامِ خدا
کر اپنے کو آشکار مالک خدا
۳
حق کی تُو روٹی دے عزیز خدا
جیسے گلیل میں بھی تُو دیتا تھا
قید سے مجھے چھڑا اور کر آزاد
آرام تب پاؤں گا اور ہوں گا شاد
Please note: The video/audio is provided just for reference purpose only to help people learn the tune. In case of any typo, wrong worshiper/poet/composer/category or any other issue in lyrics,
Projector